روزنامہ بصارت, latest News, live news, Breaking News

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی اڑان شرو ع ہو گئی اور اب تک ڈالر 1.46 روپے مہنگا ہونے کے بعد ملک کی بلند ترین سطح 175.65 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ 26 اکتوبر کو ڈالر 175.27 روپے پر بند ہوا تھا ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر ہی مندی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 348 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 322 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور اب انڈیکس 46 ہزار 25 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔