روزنامہ بصارت, latest News, live news, Breaking News

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہو گئی

کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد 1.74 روپے سستا ہو کر 173.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری دکھائی دے رہی ہے ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر کے بعد 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔