روزنامہ بصارت, latest News, live news, Breaking News

بنگلا دیش میں پاکستان کو بڑا جھٹکا، شعیب ملک نے قومی اسکواڈ چھوڑ دیا

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سب سے تجربے کار کھلاڑی شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ چھوڑدیا ہے۔

قومی ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق شیعب ملک بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ شعیب ملک اپنے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ڈھاکا سے دبئی روانہ ہورہے ہیں، جب کہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کل شام ساڑھے 6 بجے ڈھاکا سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا تاہم اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بمگلا دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلی ہے، قومی ٹیم کے پاس بنگلا دیش کو کلین سوئپ کرنے کا بڑا اچھا موقع پے، ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کا دورہ کیا تھا لیکن اسے شکست ہوئی تھی۔