روزنامہ بصارت, latest News, live news, Breaking News

’کپل شرما‘ کو گرل فرینڈ کیلیے آئی فون چھیننا مہنگا پڑگیا

بھارتی شہری نے اپنی گرل فریند کو تحفہ دینے کے لیے چاقو کی نوک پر آئی فون چھین لیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کا نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو قیمتی تحفہ دینا چاہتا تھا لیکن اس کے لیے اس کے پاس پیسے موجود نہیں تھے جس پر اس کے دوست نے گرل فرینڈ کو آئی فون تحفے میں دینے کا مشورہ دیا ، لیکن دوست بھی اس کی غریبی سے واقف تھا جس پر دونوں نے موبائل فون چھیننے کا پلان بنایا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں دوستوں نے دہلی کے ایک پارک میں شام کے وقت ایک شخص کو چاقو کی نوک پر لوٹ لیا اور اسے آئی فون چھین کر فرار ہوگئے جس کے بعد اس شخص نے پولیس میں موبائل چھیننے کی شکایت درج کروائی۔

بعد ازاں پولیس نے کپل شرما اور اجے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن وہ پولیس کے ہاتھ نہیں آئے تاہم 7 دن بعد کسی نے اطلاع دی کہ دونوں کو نئی دلی کے سیکٹر 14 میں کسی مقام پر دیکھا گیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر وہاں پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے آئی فون بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش دونوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے موبائل فون چھیننا ہے اور ان میں سے ایک نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا چاہتا تھا جس کے لیے آئی فون چھیننا پڑا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہل اسٹیشن گھومنے کی پلاننگ کررہا تھا اور وہیں پر اسے آئی فون کا تحفہ دیتا لیکن پیسوں کی کمی کے باعث اتنے دن انتظار کرنا پڑا جب کہ سیکٹر 14 میں بھی چوری کے سلسلے میں گئے تھے تاکہ کچھ پیسے چراکر گرل فرینڈ کے ساتھ گھومنے کے پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔