روزنامہ بصارت, latest News, live news, Breaking News

مٹکا بریانی بنانے کا طریقہ جانیے

اجزاء:

چکن آدھا کلو

آلو ایک پاءو

کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ

پسا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر ایک پاءو

ہری مرچ دو عدد

ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ

پودینہ دو کھانے کے چمچ

بگھار چار کھانے کے چمچ

نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

زیرہ آدھا چائے کا چمچ

دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا

کالی مرچ چند دانے

سبز الاءچی دو عدد

جاءفل ایک چھوٹا ٹکڑا

سرکہ دو کھانے کے چمچ

تیل چار کھانے کے چمچ

زردے کا رنگ ایک چٹکی

پانی ڈیڑھ کپ

سیلاچاول آدھا کلو

ترکیب:چکن کے بڑے ٹکڑوں کو ہلکے سے کٹ لگا دیں ،اب دو پیاز لے کر اس بگھار تیار کر لیں ۔ اب زیرہ ،دار چینی،کالی مرچ جاءفل اور سبز الاءچی کو موٹاموٹا کوٹ لیں ۔ مٹی کے مٹکے میں سب سے پہلے چکن ڈالیں پھر آلو کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر مٹکے میں ڈال دیں ،اب اس میں تمام مصالحے ، سبزیاں ،تیل،ڈیڑھ کپ پانی اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے ایک گھنٹے کے لئے میرینٹ ہو نے کے لئے رکھ دیں ۔ اب ایک برتن میں پانی ڈال کر چاول کو ابال لیں ےاد رہے کہ پہلے چاول تھوڑے کچے رکھیں اور اسے مٹکے میں ڈال دیں ۔ پھر تھوڑے زیادہ پکے ہوئے چاول ڈالیں ۔ اب مٹکے پر ایلومونیم فوائل یا کپڑے سے منہ بند کر کے ڈھکن ڈھک دیں اور اسے کوئلوں یا چولھے پر درمیانی آنچ پر آدھا گھنٹے تک پکائیں اس کے بعد اسے کوئلوں یا چولھے سے اتار کر اچھی طرح ہلائیں اور دم پر رکھ دیں پانچ سے دس منٹ بعد اتار کر راءتہ کے ساتھ پیش کریں لیجئے مزیدار مٹکا بریانی تیار ہے ۔